برائی پر اچھائی کی جیت

0
0

ملک بھر کے ساتھ ساتھ دسہرہ کا تہوار راجوری میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ملک بھر کے ساتھ ساتھ ہندو مذہب کی طرف سے منایا جانے والا دسہرہ کا تہوار سرحدی ضلع راجوری میں بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقعہ پر لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوہے کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ تہوار بدی پر نیکی کی فتح ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے اس تہوار کے متعلق ہندو مذہب کی کتابوں میں روایت ہے کہ لنکا کے راجا راون نے رام چندر جی کی اہلیہ سیتا جی کے حسن پر فریفتہ ہوکر انہیں اغوا کرلیا تھا جس پر رام چندر جی نے سیتا کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر راون نے انکار کردیا بعد ازاں رام چندر جی کو مجبوراً راون کے خلاف جنگ کرنی پڑی جو دس روز تک جاری رہی دسویں روز رام نے راون کا قتل کردیا اس تہوار کو وجے دشمی یعنی دس روز میں ہونے والی فتح بھی کہا جاتا ہے اس کے متعلق ہندو مذہب کی کتابوں میں درج روایتوں کے مطابق راون کے دس سر تھے اور انہیں امر ہونے کا آشیرباد ملا ہوا تھا لیکن رام کے ہاتھوں ان کی ہلاکت ہوئی اور اس لیے اس تہوار کو برائی پر اچھائی کی جیت کہا جاتا ہے اس تہوار کے دوران مسلسل نو راتوں تک رام لیلا منائی جاتی ہے جس میں اس جنگ کو ڈرامے کی شکل میں دہرایا جاتا ہے آخری روز رام اور راون کی علامتی افواج آمنے سامنے ہوتی ہیں اور کئی گھنٹے کی علامتی جنگ کے بعد راون رام کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں اس موقع پر راون اور ان کے بھائی کمبھ کرن کے طویل ترین پتلے بنائے جاتے ہیں جن میں پٹاخے نصب ہوتے ہیں جب علامتی جنگ ختم ہو جاتی ہے تو سورج غروب ہونے کے وقت ان پتلوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے نذر آتش کیے جانے کے منظر کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں یہ تہوار راجوری میں جھولا پل کے قریب دسہرہ گراؤنڈ میں منایا گیا سینکڑوں کی تعداد میں عوام اس پروگرام میں موجود تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا