بدھل یونائیٹڈفرنٹ کے کارکنان اور عوام کا نے کیا نئے بی ڈی او کا استقبال 

0
0

بلاک کے دیہی مسائل پر بھی کی گئی بات چیت 

عمرارشدملک

 

  • راجوری :محکمہ دیہی ترقی کے بلاک بدھل میں تعینات نئے بلاک ڈیولپمنٹ آفسیرمحمد شریف کالس نے چارج سنبھالا اور اس دوران بلاک کے ملازمین نے بھی نئے بی ڈی او کا استقبال کیا جبکہ اس موقعہ پر بدھل کے مختلف سیاسی و سماجی لیڈروں و کارکنان نے بھی استقبالیہ پروگرام میں حصہ لیا جبکہ بدبھل یونائیٹڈ فرنٹ کے کارکنان نے بھی بڑئے پیمانے پر نئے تعینات بی ڈی او کا استقبال کیا ۔وہیں اس دوران بلاک دفتر میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت فرنٹ صدر محمد منظور قاضی نے کی ۔تقریب میں نئے بی ڈی او کابدھل میں استقبال کیا گیا اور بلاک کی مختلف جانکاریاں بھی فراہم کی ۔ وہیں اس موقعہ پر فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد ،صلاحکار محمد گلزار قاضی،سنیئرنائب صدرگلنازخان،نائب صدر تنویر ٹھکر،سیکرٹری گلشیرخان،ذولفقار ملک و دیگرمعززین نے بھی تقریب میں حصہ لیا اور تقریب میں خطاب بھی کیا ۔ مقررین نے وزیر برائے دیہی ترقی عبدالحق خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام بدھل کی مانگ کو پورا کیا گیا ہے کیونکہ عرصہ دراز سے بدھل کے لئے الیحدہ بی ڈی او کی مانگ تھی ۔ مقررین نے کہا کہ بی ڈی او شریف کالس کے تمام ماضی کے ریکارڈ ہم نے چیک کئے اور معلوم ہوا کہ ان کی تعیناتی جہاں بھی کی گئی ان کے کام بولتے ہیں ۔ مقررین نے بدھل کے حالات پر بھی روشنی ڈالی اور بی ڈی او کو علاقہ کے مختلف مسائل کے بارے میں بھی بتایا ۔ وہیں اس موقعہ پر بی ڈی او شریف کالس نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے جس کام کے لئے مجھے یہاں تعینات کیا ہے میں پوری ایمانداری کے ساتھ کرو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاک کی عوام کا تعاون رہا تو میں بہتر کام کرنے کی کوشش کروں گا اورہر ایک ترجیح دی جائے گی تاکہ تعمیروترقی کے کام ہوسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا