سید زاہد
بدھل؍؍راجوری ضلع کے بدھل سید محلہ گلاس ناڑ میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جو پیر کو سید محلہ سے نکالی گئی ریلی جامع مسجد گھبر گاؤں سے اختتام پذیر ہوئی .12 ربیع سے قبل ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پرجوش ریلی کے شرکاء نے بلند آواز میں درود شریف اور نعتیں پڑھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کے اظہار کے لیے سید محلہ گلاس ناڑ میں سیرت نبویﷺپر بھرپور مذہبی وابستگی کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جس میں علمائے کرام نے تفصیلی وضاحتیں پیش کیں۔ عید میلادالنبی کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عالم دین مولانا محمد فاروق نے سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور آشتی کا درس دیتا ہے اور کثیر مذہبی اور کثیر لسانی معاشرے میں رہتے ہوئے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، امن، خوشحالی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ سید شفیع شاہ کی زیر نگرانی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سید طارق شاہ کر رہے تھے۔ بدھل شہر سمیت بدھل کے کئی دیہات کی ہر سڑک پر خوشی اور پْرجوش پیروکاروں کا ہجوم ہے اور وہ اس دن کو اس کی اہمیت کے لحاظ سے ایک بہت ہی خاص اور منفرد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں بہترین تہوار منایا جائے۔ رنگ برنگی روشنیوں اور عید میلادالنبی کے جھنڈوں سے بدھل شہر کی تمام اہم عمارتوں کو مکمل طور پر سجایا گیا ہے جبکہ لوگوں نے اپنے گھروں اور گلیوں کو بھی اسی طرح سجایا ہے۔ اس موقع پر سید محلہ گلاس ناڑ کے سید عباس شاہ سید اسحاق شاہ اور سید شاہ نذیر نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ