بدھل میں بی جے پی لیڈران کی میٹنگ منعقد

0
73

بھاجپاہی ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے :کوہلی
لازوال ڈیسک
بدھل؍؍لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر بھاجپاکے سینئرلیڈران عوام تک اورگھرگھراپنی جماعت کی پالیسیوں اورپروگراموں کوپہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔بدھل میں پارٹی کے سینئرلیڈران کااجلاس منعقدہواجس میںسابقہ وزیرعبدالغنی کوہلی ،وبودگپتاجنرل سیکریٹری، یوگل ڈوگرہ ضلع پربھاری، اقبال ملک سابق ڈی ڈی سی درہال اورشری دیوراج شرما،شری تارااوروشال ودیگران نے شرکت کی۔عبدالغنی کوہلی نے کہاکہ بھاجپااپنے منشورکوگھرگھرپہنچاکراپناہدف کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میٹنگ کابنیادمقصدہرووٹرکوانتخابات میں بڑھ چڑھ کراپنے ووٹ کے حق کااستعمال کرنے کیلئے راغب کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ پونچھ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر7 مئی کوووٹ ڈالے جائیں گے۔انہوں نے ہرذی شعورشہری اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ کاحق استعمال کرکے بھاجپاکواقتدارمیں لائیں اورملک کونئی بلندیوں پرلے جانے کیلئے راہیں ہموارکریں۔ میٹنگ کاانعقاد’’ودھان سبھا پربھاس یوجنا‘‘کے تحت ہوا۔اس علاقہ میں پہاڑی قبیلہ کے لوگوں کوایس ٹی کادرجہ ملنے کے بعدپارٹی کی پہلی میٹنگ تھی ۔میٹنگ میں پارٹی لیڈران نے کارکنان پرمتحدہوکرکام کرنے پرزوردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا