بدلتا جموں و کشمیر :لوگوں کامعیارِحیات بہتری کی جانب گامزن

0
0

ہرشخص کو ترقیاتی عمل کے دائرے میں لانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموںوکشمیر میں گذشتہ چار برسوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی شروعات میں اِضافے سے ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جن میں سے زیادہ تر کو حکومت نے مکمل کیا ہے۔کشمیر کی وادیوں سے لے کر جموں کے میدانی علاقوں تک فرد فرد کو ترقیاتی عمل کے دائرے میں لانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت نے ترقیات میں حیران کن تبدیلی لائی ہے جس سے خطے میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کیا ہے جس سے بنیادی ڈھانچہ اور شہریوں کے لئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔سال 2019-20ء میں 12,637 منصوبے ہوئے ہیں اور2020-21 ء میں 21,943 پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں۔اِس کے بعدسال 2021-22ء میں تیزی سے اِضافہ ہو کر50,756منصوبے مکمل ہوئے اور 2022-23ء میں حیرت انگیز طور پر 92,560 منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی اِنتظامیہ نے اِس بات کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے کہ ترقی کے فوائد اِنتہائی دُور دراز اور پسماندہ طبقوں تک پہنچیں ۔ اِنتظامیہ پسماندہ کمیونٹیوں کو تعلیم ، صحت سہولیات اور روزی روٹی کے مواقع ت رَسائی فراہم کرنے ان کی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے۔حکومت جموںوکشمیر نے مجموعی ترقی کے لئے مضبوط دیہی بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دیہی ترقی پر خاصا زور دیا ہے ۔ سڑک کنکٹویٹی ، صاف پانی کی فراہمی اور الیکٹریفکیشن جیسے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے جس سے دیہی علاقوں میں زندگی کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ہزاروں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف حالات ِ زندگی میں بہتری آئی ہے بلکہ مقامی معیشت کو بہت ضروری فروغ بھی ملا ہے ۔ مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑی تعداد میںپیدا ہونے سے ملازمت کی تخلیق ایک کلیدی توجہ رہی ہے۔اِس کا خطے میں بڑا اَثر ہوا ، آبادی کو بااِختیار بنایا اور بے روزگاری میں کمی آئی۔بہتر بنیادی ڈھانچہ حکومت کے ترقیاتی نقطہ نظر کا ایک اہم پہلو رہا ہے ۔حکومت نے سڑکوں ، پُلوں اور ٹرانسپورٹیشن کے نیٹ ورکس جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے خطوں کے درمیان بہتر رابطے کو فروغ دیا ہے۔ اِس سے اشیاء اور خدمات کی ہموار ٹرانسپورٹیشن میں سہولیت ہوئی ہے جس سے اِقتصادی ترقی میں مزید اِضافہ ہوا ہے۔حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے گزشتہ چار برسوں میں مکمل کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کی ریکارڈ تعداد میں فرد فرد کو ترقیاتی عمل کے دائرے میں لانا اِس کے عزم کا ثبوت ہے۔حکومت نے اَپنے جامع نقطہ نظر سے خلا کو پُر کرنے ، پسماندہ کمیونٹیوں کو ترقی دینے اور اِقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی کوشش کی ہے اور جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا