بدقسمتی سے کٹھوعہ واقعہ پر سیاست ہورہی ہے

0
0
  • عدالت میں کیس کی سنوائی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ہوگی: عبدالحق خان
    لازوال ڈیسک
    سری نگر؍؍جموں وکشمیر میں قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے کہا کہ بدقسمتی سے کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس پر سیاست ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرائم برانچ پولیس کے دیانتدار افسروں نے بڑی دیانتداری کے ساتھ سرانجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عدالت میں کیس کی سنوائی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ہوگی۔ مسٹر عبدالحق خان نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’بدقسمتی سے اس کیس پر سیاست ہورہی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات دہانتداری سے ہوئی ہے۔ جن لوگوں نے دیانتداری میں اپنا نام کمایا ہے، ان افسران نے اس کیس کی تحقیقات کی ہے‘۔ انہوں نے کہا ’ ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان پیش ہوچکا ہے۔ اس کیس کی سنوائی نہ صرف ڈسٹرک اینڈ سیشنز جج کٹھوعہ کی عدالت میں ہورہی ہے بلکہ سپریم کورٹ بھی اس کیس کو دیکھ رہا ہے‘۔ وزیر قانون نے کہا کہ قصورواروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’اس واقعہ کے خلاف پورے ملک میں آواز بلند ہوئی ہے۔ مقامی اور نیشنل میڈیا نے اس میں سپورٹ کیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کیس فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلے گا ۔ سپریم کورٹ بھی اپنا فیصلہ دے گا۔ اس کیس کی سنوائی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ہوگی۔ قصورواروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی‘۔ عبدالحق خان نے مرکزی حکومت کے فیصلے کہ ’12 سال سے کم عمر بچیوں کی عصمت دری پر سزائے موت کا قانون بنایا جائے گا‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ’یہ ایک صحیح قدم ہے۔ ملک میں آواز بلند ہوئی ہے۔ عوام کا مطالبہ تھا کہ ایسے واقعات کے ملوثیں کو سزائے موت ہونی چاہیے۔ ریاستی سرکار بھی اس پر غور کررہی تھی‘۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا