بجٹ میں مہارت کی ترقی اور ناری شکتی کے روزگار پر توجہ دی گئی ہے :سنہا

0
0

لفٹینٹ گورنر نے عبوری بجٹ 2024-25 کی ستائش کی ، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں و کشمیر یو ٹی کے عبوری بجٹ 2024-25 کی ستائش کی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ٹویٹ کیا ۔’’معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی کا جموں و کشمیر کے عبوری بجٹ 2024-25 کیلئے مشکور ہوں ۔ جو کسانوں ، خواتین ، نوجوانوں ، سماج کے پسماندہ طبقے کیلئے وقف ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بنیادی جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے ۔ عبوری بجٹ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ ترقی سماجی طور پر شامل اور پائیدار ہو ۔ یہ زرعی معیشت کی تیزی سے توسیع پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور علاقائی عدم توازن کے مسئلے کو حل کرتا ہے اور دیہی ۔ شہری تقسیم کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ بجٹ 2024-25 سرمایہ کاری کیلئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرتا ہے اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ بجٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صنعتیں زیادہ روز گار پیدا کریں ، سرمایہ کاری کیلئے نشاندہی کئے گئے شعبوں کو مدد فراہم کریں اور یہ یو ٹی میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔ بجٹ میں مہارت کی ترقی اور ناری شکتی کے روز گار پر توجہ دی گئی ہے ۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے فوائد دیہی اور شہری علاقوں کی خواتین تک پہنچیں ، ایس ایچ جیز کو بااختیار بنایا جائے اور خواتین کی ملکیت والے کاروباری اداروں کو وسائل اور نیٹ ورکس تک رسائی فراہم کی جائے ‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا