بجبہاڑہ اور کپواڑہ میں نوجوان اور دوشیزہ غرقاب

0
0

سری نگر،4 اگست(یو این آئی) جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم بجبہاڑہ اور جگر پورہ کپواڑہ میں نوجوان اور دوشیزہ غرقآب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز شبیر احمد نامی نوجوان سنگم بجبہاڑہ کے نزدیک پانی میں نہا رہا تھا کہ اچانک پانی کے تیز لہروں نے اس کو بہا کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم نوجوان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
دریں اثنا جگر پورہ کپواڑہ میں اتوار بعد دوپہر دوشیزہ دریا کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی کہ پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ ڈوب گئی۔نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے آپریشن شروع کیا ہے تاکہ دوشیزہ کی لاش کو باز یاب کیا جاسکے۔واضح رہے کہ امسال جولائی کے مہینے میں وادی کشمیر میں غرقآبی کے 40واقعات رونما ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا