بانہال، رامبن اور گول میں آندھی طوفان اور بارش سے بڑا نقصان

0
0

این سی لیڈرسجاد شاہین نے تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍ نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ضلع رامبن سجاد شاہین نے بانہال، رامبن اور گول میں رہائشی مکانات، اسکولوں کی عمارتوں اور باغات کو آندھی طوفان اور خطے میں حالیہ شدید بارش اور برف باری سے ہونے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شاہین نے کہا کہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا ہے اور پوگل پرستان، ناراد، مالیگام، نیل، مہو،منگت بانہال، کھڑی، تریگام، چکناروا، چملواس، امکوٹ، تھاچی، ہینجھل، نوگام، تیتھر، سراچی سمیت گول، رامبن ضلع کے رام بن اور بٹوٹ علاقے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیںجہاں رہائشی مکانات کو درجنوں کی تعداد میں نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف مالیگام کے ناراد بستی میں، ایس ٹی کمیونٹی کے ارکان سے تعلق رکھنے والے پانچ مکانات کو ہوا کے طوفان اور شدید بارش کی تباہ کن قوتوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پھل کے کاشتکار گزشتہ کئی سالوں سے بے وقت برف باری اور آندھی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اور حالیہ شدید بارشوں اور آندھیوں نے باغبانوں کی منافع بخش فصل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم فوری طور پر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں انہیں ضروری ریلیف اور مدد فراہم کرنے کے لیے فوری اور مناسب اقدامات کریں۔
وہیںحکومت سے لوگوں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، شاہین نے ایلجی جموں وکشمیر سے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ آندھی سے رہائشی مکانات اور باغات کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا سکے اور مالی امداد کی جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا