بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

0
0

سری نگر، //شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کرکے کہا: ‘بانڈی پورہ کے آری گام کے رانجی جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپرہشن جاری ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح بانڈی پورہ کے رنجی جنگل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی ہے تاہم علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو مزید مستحکم کرنے کے بعد فورسز کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا