سری نگر، //جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پیٹھہ کوٹ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یہ جانکاری اتوار کے روز بانڈی پورہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘بانڈی پورہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پیٹھہ کوٹ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔