بالی میں بالی ایئر پورٹ تیسرے دن بھی بند

0
0

یواین آئی
جکارتہ؍؍ انڈونیشیا کے بالی جزیرہ میں آتش فشاں سے نکلے شدید غبار کی وجہ سے ‘ گستي نوگراہ رائے ‘بین الاقوامی ہوائی اڈے کو آج تیسرے دن بھی بند رکھا گیا ہے ۔ اس علاقے میں بارش کے بعد رات کے وقت میں سفید اور بھوری راکھ اور دھوئیں کا غبار دکھائی دیا۔  ہوائی اڈے کے اہلکار طیاروں کے پرواز کو لے کر ہونے والے خطرات کا لگاتار تجزیہ کر رہے ہیں۔ غبار کی وجہ سے 443 گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ آگنگ پہاڑ تین ہزار میٹر کی اونچائی پر واقع ہے ۔ سال 1963 میں اس پہاڑ پر آتش فشاں میں دھماکہ کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کی موت اور کئی گاؤں تباہ ہو گئے تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا