ےو اےن اےن
سڈنی ´// بالی میں عدالت نے ایک آسٹریلوی شہری اور اس کی گرل فرینڈ کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں پانچ سال سزائے قید سنا دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریذائیڈنگ جج کیتوت کیمیارسا نے بتایا کہ برانڈن جانسن اور اس کی گرل فرینڈ ریمی پلوروانتی کو منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں پانچ سال چار ماہ سزا سنائی گئی ۔ دونوں سے گرفتاری کے وقت 11.6 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی ۔ پریذائیڈنگ جج کا کہنا تھا کہ ان کا جرم سنگین تھا کیونکہ انڈونیشیائی حکومت کے انسداد منشیات پروگرام کے خلاف تھا ۔