سنیئر وکیل بشارت حسین خان کے بھائی محمد عارف خان انتقال کر گئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بار ایسو سی ایشن مینڈھر کے سابقہ صدر اور سنیئر وکیل بشارت خان کے بھائی محمد عارف خان انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم جے کے پہاڑی خبر نامہ‘اور روزنامہ تسکین کے ایڈیٹر مرتضیٰ اکثر کے مامو ںمحمد عارف خان کا گجراں والا پاکستان میں انتقال ہوگیا۔موصوف 1965ئجنگ کے بعد پاکستان میں مقیم تھے اور وہیں آباد ہوگئے تھے، جہاں پانچ مارچ 2024کی صبح دل کا دورہ پڑھنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔اِن کی وفات پر وکلاء وصحافتی برادری نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔