بارہ مولہ میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

0
134

سری نگر،// شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے متعدد علاقوں میں موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زور دار ژلہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات بعد دوپہر شمالی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ بارہ مولہ کے متعدد علاقے شدید ژالہ بھاری کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں کھڑی فصلوں ، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پرسفید پرت جمع ہوئی۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو فوری طورپر نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا