بارہ مولہ میں دو ہابرڈ ملی ٹینٹ قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار: پولیس

0
0

سری نگر، //شمالی ضلع بارہ مولہ میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ دو ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجما ن نے بتایاکہ 21ستمبر 2023 کو معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ یاسین احمد شاہ ولد طاریق احمد ساکن جانباز پورہ بارہ مولہ گھر سے لاپتہ ہو گیا اور اس نے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کا لا کر مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ٹاپر پٹن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک جنگجو کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے ایک پستول ، پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔
گرفتار ملی ٹینٹ کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز نے اس کے ساتھی جس کی شناخت پرویز احمد شاہ ولد علی محمد ساکن تکیہ واگورہ کے بطور ہوئی ہے کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز گرفتار ٹی آر ایف ملی ٹینٹ سے پوچھ تاچھ کے دوران اس کے گھر واقع جانباز پورہ سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے روانڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملی ٹینٹ پاکستان میں موجود ہینڈلرز کی ہدایت پر کام کر رہے تھے اور مزید نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں بھرتی کرکے ضلع بارہ مولہ اورا س کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا