بارہ سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ زیادتی پر سزائے موت کا آرڈیننس خوش آئند

0
0

یہ قانون بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کیلئے عبرتناک ہوگا : عاشق حسین
لازوال ڈیسک
جموں//شیعہ فیڈریشن نے مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے جس میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی پر سزائے موت کا تعین کیاگیاہے ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ دیر آئید درست آئید کے مصداق یہ قانون متاثرہ کنبوں کیلئے انصاف کا ضامن ثابت ہوگا اور اس سے کٹھوعہ عصمت ریزی و قتل کیس کی تحقیقات کو انجام تک پہنچانے کیلئے بھی راہ ہموار ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاستی حکومت بھی فوری طور پر اسی طرح کا قانون ریاست میں اپنائے جس کا ریاستی وزیر اعلیٰ نے بارہا اعلان بھی کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ قانون بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کیلئے عبرتناک ہوگا اور اس سے ملک بھر میں بڑھتے جرائم پر قابو پانے میںمدد ملے گی ۔ عاشق خان نے کہاکہ ملک و ریاست میں ایسے جرائم میں روز اضافہ ہورہاہے جو لمحہ فکریہ ہے اور ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ ایسا قانون پہلے سے ہی موجود ہوتاتاہم دیر آئید درست آئید کے مصداق مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیاہے جس سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے پست ہوںگے ۔ تاہم انہوںنے کہاکہ ایسے قانون پر عمل کرنے کیلئے نظام عدل کو آزاد چھوڑ دیاجائے اور سز اکے وقت قبیلے اور قوم کو نہ دیکھاجائے بلکہ مجرم کو مجرم اور متاثرین کو متاثرین سمجھ کر فیصلہ کیاجائے ۔ انہوںنے ریاستی حکومت پر زور دیاکہ وہ بھی اس سلسلے میں فوری طور پر ترمیم کرکے قانون بنائے تاکہ کٹھوعہ کے متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔ انہوںنے کٹھوعہ واقعہ پر ہوئی اب تک کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ بہت جلد متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا اور مجرموں کو ان کے کئے کی سزا ملے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا