بارہ بنکی میں پیسے کے لین دین میں نوجوان کا قتل

0
0

بارہ بنکی:06اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیوی علاقے میں پیسے کے لین دین کو سلسلے میں ہوئے تنازع میں ایک نوجوان کا لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ قصبہ دیوی کے کٹرا محلہ باشندہ کندھئی لال ماما پور نہر کے نزدیک ہوٹل چلاتا ہے جہاں پر ماما پور باشندہ اشوک یادو اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ہوٹل پر کھانا کھانے آیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد وہ نہ رکے نزدیک چلے گئے تھے۔ رات میں پیسے کے لین دین کے سلسلے میں متوفی اشوک یادو کا اس کے ساتھیوں کے ساتھ تنازع ہوگیا۔
تنازع اتنا بڑھ گیا کہ اسے کے ساتھیوں نے کرسی کے ہتھے سے پیٹ ۔پیٹ کر قتل کردیا۔ صبح کندھئی اپنے ہوٹل پہنچا تو اس نے اشوک کی لاش دیکھ معاملے کی اطلاع اس کے اہل خانہ اور پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے چھان بین شروع کردی۔ متوفی نوجوان کے آس پاس شراب کے پاوچ پڑے ہوئے ملے ہیں جس سے اندازہ لگایا جارہ اہے۔ کہ نوجوان اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہلے شراب پی ہے اس کے بعد پیسے لین دین کو لے کر تنازع میں نامعلوم لوگوں نے کرسی کے ہتھے سے پیٹ پیٹ کر اس کا قتل کردیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا