بارہمولہ کے بونیار میں آتشزدگی، کم سے کم دس دکان خاکستر

0
0

سری نگر، 23 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے کے مین مارکیٹ میں پیر کی رات دیر گئے آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم دس دکان خاکستر ہوئے۔

فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بونیار کے مین مارکیٹ میں پیر کی رات دیر گئے آگ نمودار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد چار فائر ٹنڈرس کو جائے واردات کی طرف بھیج دیا گیا جنہوں نے کافی محنت کے آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم دس دکان خاکستر ہوئے۔

ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کئی دکان اور ان میں موجود لاکھوں روپیے کی جائیداد تباہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر بونیار میں قائم فوجی کیمپ نے فوری طور پر اپنے وسائل واٹر ڈوزر اور دیگر ساز و سامان کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا اور آگ کو قابو کرنے میں اپنا بھر پور رول ادا کیا۔

شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ بتایا جاتا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا