بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

0
0

سری نگر، 9 جون (یو این آئی) بارہمولہ پولیس نے جمعہ کی صبح سیاحتی مقام گلمرگ میں لگ بھگ ڈھائی سو سیاحوں کو اس وقت بچا لیا جب وہ واپسی پرکسی تکینکی خرابی کی وجہ سے گنڈولا فیز دوم افروٹ پر پھنس گئے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے جمعے کو قریب 250 سیاحوں کو بچالیا جو گنڈولا سواری کے دوران واپسی پر گنڈو لا فیز دوم افروٹ پر کیبل کار میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن گلمرگ کی ایک پولیس رسکیو ٹیم نے ایس ایچ او ارشاد احمد کی قیادت میں گنڈولا کیبل کار کارپوریشن کے عملے مدد سے کافی کوششوں کے بعد درماندہ سیاحوں کو بچا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو بہ صحیح سلامت واپس گلمرگ لایا گیا۔

دریں اثنا سیاحوں نے بارہمولہ پولیس کا بر وقت کارروائی انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا