بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے چار مہینوں میں 145 منشیات فروش گرفتار، 79 مقدمے درج:پولیس

0
68

سری نگر، // منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلےچار مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس سال رواں ماہ جنوری سے ماہ اپریل تک مختلف کارروائیوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے 36 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 109 منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں سے 14 گاڑیاں اور ایک لاکھ 75 ہزار روپیے نقدی بھی بر آمد کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا ہے۔
موصوف ترجمان نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ضبط شدہ نشہ آور مواد میں 432 گرام برائون شوگر جس کی بلیک مارکیٹ میں قمیت73.71 لاکھ روپیے ہے، 197 گرام ہیرائون جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت38.31 لاکھ روپیے ہے، 3.864کلو چرس جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 25.75 لاکھ روپیے ہے، 60.97 کلو بھنگ پائوڈ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت40.77 لاکھ روپیے ہے،سپاسموپراگزییون پلس کی 972 گولیاں جس کی مارکیٹ میں قیمت 58 ہزار روپیے ہے اور کوڈین فاسفوٹ کی 61 سرپس جس کی مارکیٹ میں قیمت 15 ہزار روپیے ہے، شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا