بارہمولہ ملی ٹینٹ حملہ : دو فوجی اور دو پورٹر شہید، تین دیگر زخمی

0
0

جنوبی کشمیر کے ترال میں مشتبہ ملی ٹنٹ حملے میں ایک غیر مقامی مزدور زخمی

لازوال ڈیسک/یواین آئی

سری نگر؍؍شمالی ضلع بارہ مولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مقامی پورٹر اور دو فوجیوں سمیت چارافراد جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔وہیں تشددکے ایک اور واقعے میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹ حملے میں ایک غیر مقامی مزدور زخمی ہو گیا۔

https://baramulla.nic.in/

اطلاعات کے مطابق جمعرات شام دیر گئے گلمرگ میں ایل او سی کے نزدیک بوٹہ پتھری علاقے میں تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کرحملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار اور دو پورٹر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو فوجی اہلکار اور دو پورٹروں کو مردہ قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہوئے تین فوجی جوانوں کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کے اردگرد علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ، اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق تو کی تاہم جانی نقصان کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔علاوہ ازیں گلمرگ میں ایل او سی کے نزدیک ہوئے حملے کے بعد سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔گگن گیر حملے کے بعد آج صبح ترال میں بھی ایک غیر مقامی مزدور پر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا اور شام دیر گئے گلمرگ میں فوجی کانوائی پر حملے کے بعد وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائز ہ لیا جارہا ہے۔
اس سے قبل جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹ حملے میں ایک غیر مقامی مزدور زخمی ہو گیا۔ذرائع نے بتایا: ’ترال کے بٹہ گنڈ علاقے میں جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹنٹ حملے میں شبم کمار ساکن اتر پردیش نامی ایک غیر مقامی مزدور زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے‘۔انہوں نے کہا:’غیر مقامی مزدور کے ہاتھ میں گولی لگی ہے‘۔
پولیس نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ ملی ٹنٹ حملہ ہی تھا۔ایک پولیس افسر نے بتایا: ’زخمی غیر مقامی مزدور کو دوسرے ساتھیوں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’مذکورہ غیر مقامی مزدور کیسے زخمی ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس کے سیئنر افسران اور سیکورٹی فورسز جائے واردات پر پہنچ گئے۔
بتادیں کہ یہ وادی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر مقامی مزدوروں پر ہونے والا تیسرا حملہ ہے۔گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرشاہنواز احمد سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز اس حملے میں ملوث دو مشتبہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی تصویریں جاری کیں۔
وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بارہ مولہ میں فوجی کانوائی پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی نے بارہ مولہ میں ہوئے ملی ٹینٹ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔پی ڈی پی صدر نے زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا