بڑی تعداد میں لوگوں نے طبی معائنہ کرواکر مفت ادویات حاصل کیں
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بارڈر سیکیورٹی فورس معاشرے کی بہتری کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ ایک چیلنجنگ سیکیورٹی منظر نامے کے پس منظر میں، بی ایس ایف کے یہ اقدام قومی سلامتی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کے دور افتادہ گائوں کھنیتر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پربٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ایم ایس روتیلا نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ نے نہ صرف فوری صحت کے خدشات کو دور کیا بلکہ کمیونٹی کی شمولیت اور دور دراز تک رسائی کے لیے ایک پلیٹ فارم کی سہولت بھی فراہم کی۔
واضح رہے بی ایس ایف کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ میں بڑی تعدا دمیں مر د و خواتین اور بچوں نے پہنچ کر طبی جانچ کروائی جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے ٹیسٹ بھی کئے اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر نے بذات خود کیمپ کا معائنہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی ۔تاہم مقامی عوام نے کیمپ کے انعقاد کیلئے بی ایس ایف کا شکریہ ادا کیا۔