بارشوں کی وجہ سے کورٹ کمپلیکس راجوری کے پیچھے سے جانے والی سڑک پر پسی پڑ گئی

0
0

شیراز چوہدری

راجوری؍؍ پچھلے دو روز سے لگاتار ہو رہی بارشوں کے چلتے اج صبح سویرے ہی تارک پل سے کورٹ کمپلیکس کو جانے والی سڑک پر پسی انے کی وجہ سے سڑک کو کافی نقصان ہوا تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹ کمپلیکس راجوری کے پیچھے سے گزرنے والی سڑک پر لگاتار ہو رہی بارشوں کی وجہ سے پسی پڑ گئی جس کی وجہ سے سڑک کو کافی نقصان ہوا اس واقعہ کی خبر لگتے ہی تحصیلدار راجوری کے ساتھ ساتھ مقامی کونسلر وارڈ نمبر سات راجیش گپتا بھی موقع پر پہنچے اور سڑک کا جائزہ لیا لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کونسلر راجیش گپتا نے کہا لگاتار بارشوں کی وجہ سے یہ سڑک یہاں سے بہ گئی ہے ہم نے اس واقعے کی خبر ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو دی ہے انہوں نے کہا اس سڑک پر پسی آنے کی وجہ سے بجلی کے پول بھی گر گئے تھے مگر محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین نے بجلی کی لائن کو دوسری طرف تبدیل کر کے وارڈ کے لوگوں کی بجلی بھی بحال کر دی ہے انہوں نے کہا ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر تحصیلدار راجوری بھی موقع پر پہنچے ہیں اور پورے معاملے کو دیکھ کر مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ سڑک کے بہ جانے کی وجہ سے ضلع کورٹ کمپلیکس راجوری کی عمارت کو کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے انہوں نے کہا اس سڑک پر چلنے والی ٹریفک کو بند کر دیا ہے اور عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سڑک سے سفر نہ کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا