طاعتِ الہٰی اتباعِ شریعت اعمال صالحہ دینی وعصری تعلیمات کے ذریعہ اصلاحِ معاشرہ ناگزیر
نوجوان منشیات مذموم حرکات اور بری عادات سے کریں اجتناب : سجادہ نشین میاں الطاف احمد لاروی
منظور حسین قادری مختار احمد
سرینگرحسب دستور امسال بابا نگری وانگت کنگن میں زیر سرپرستی ونگرانی سجادہ نشین میاں الطاف احمد لاروی 07 جون 2023ءبروز بدھ وار قطب الاقطاب کاشف رموز واسرار پیر طریقت رہبر راہ شریعت پیکر رشدوہدایت باباجیصاحب لاروی کے پیشوا خوجہ عالم جہاں پناہ خواجہ نظام الدین کیانوی کا 127واں سالانہ کی تقریبات کا آغاز ہواجس میں تقریباً ایک لاکھ عقیدت مندوں نے ریاست وبیرون ریاست سے پروانہ وار شرکت کی واضح ہو دوران عرس تقریبات تلاوت کلام اللہ ختمات معظمات ذکرواذکار کے ساتھ ساتھ علماءکرام کے مواعظہ حسنہ شعراءاسلام نے حمد ونعت اور منقبت گنگنا کر خراج عقیدت پیش کیا علماءکرام نے اہل اللہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے مقربان بارگاہ ایزدی سے وابستگی کی تلقین کی وہیں دربا عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بابانگری وانگت لار کے پیشواو ¿ں بابا جیصاب لاروی الحاج بابا نظام این لاروی اور میاں بشیر احمد لاروی کی دینی وروحانی خدمات متعارف کرتے ہوئے محبین کو ان برگزیدہ ہستیوں کے نقوش راہ پر چل کر مجاہدہ صبر وقناعت تسلیم ورضا توکل واعتماد کی بنا پر اعتقاد کے درست رکھتے ہوئے طاعت الہٰی اتباع شریعت اعمال صالحہ پر ذور دیا نوجوانوں کو نشیلی ادویات ومنشیات اور بری عادات سے اجتناب کی ہدایت کی تاکہ اصلاح معاشرہ کے تقاضوں کو پورا کیا جائے دربار لار کا یہی مشن ہے موصوف نے دوسرے روز 08 جون 2023ءکو اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں دن بہ دن زائرین کی تعداد میں کثرت اس امر کی غماز ہے کہ معتقدین کو بلامذہب وملت اس خانوادہ سے پیار ہے اور خانوادہ کے ہرفردوبشر کو عوام سے پیار ہے تصوف کی دنیا میں اخلاق ومکارم کی بڑی اہمیت ہے میاں صاحب نے کہا کہ خطہ پیرپنچال اضلاع راجوری پونچھ کے عوام مغل روڈ پر پسی گرآنے سے خدشہ تھا کہ سفر میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا مگر پو نچھ ضلع کے انتظامیہ نے ہنگامی طور ملبہ ہٹا کر گاڑیوں کی آمدورفت کو آسان بنادیا آخر میں تمام عقیدت مندوں کی جملہ حاجات کی حاجت روائی اور ریاست وملک میں امن وآشتی کے لئے دعا فرمائی نیز برادر اکبر میاں سرفراز احمد لاروی کی تندرستی صحت کے لئے دعا فرمائی اہنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر خانوادہ کے ذمہ داران کے علاوہ مولانا غلام محی الدین امام وخطیب دربار شریف مولانا مفتی سید بشارت حسین برکاتی مولانا نثار احمد نقشبندی مولانا مفتی محمود احمد نقشبندی مولانا مشتاق احمد نظامی مولانا قاری منظور حسین قادری مولانا محمد عارف مرزا عبدالرشید سائیں عبدالرشید مولانا مفتی ڈاکٹر پروفیسر محمد ابراہیم مصباحی مولانا عبدالرشید قادری بھی موجودتھے یادرہے