’بائیں بازو کے لیڈروں نے غریبوں کا پیسہ لوٹا ہے‘

0
0

مودی نے کیرالہ کی کروونور سوسائٹی کے جمع کرنے والوں کو ان کی رقم واپس لوٹانے کا یقین دلایا
یواین آئی

تھریسور؍؍بائیں بازو لیڈروں پرغریبوں کہ پیسالوٹنے کاالزام عائدکرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کیرالہ میں حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ پنرائی وجین کروونور کوآپریٹیو سوسائٹی گھوٹالے کے متاثرین سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
کنم کلم میں الاتھر، چالاکڈی، پونانی اور ملاپورم لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کے لیے ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے الزام لگایا کہ بائیں بازو کے لیڈر عام ا?دمی کے ذریعے جمع کرائے گئے کروڑوں روپے کا غبن کر رہے ہیں۔ کہ بی جے پی حکومت ان کی کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سوسائٹی کے ڈائریکٹرز سے 90 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں اور یہ ان سینکڑوں لوگوں کو واپس کر دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت کی کمائی کھو دی ہے۔ پچھلے تین سالوں سیچیف منسٹر اور سی پی آئی (ایم) لیڈروں نے جھوٹے بیانات دے کر لوگوں کو گمراہ کیا ہے کہ پیسہ محفوظ ہے اور جمع کرنے والوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے لیڈروں نے غریبوں کا پیسہ لوٹا ہے۔ انہوں نے بینک ڈپازٹرز کو یقین دلایا جنہوں نے رقم کھو دی ہے کہ ڈائریکٹرز سے ضبط کی گئی رقم انہیں واپس کر دی جائے گی۔ مرکز نے اب تک پچھلے کئی سالوں میں 17,000 کروڑ روپے ایسے لوگوں کو واپس کیے ہیں جنہوں نے مختلف مقامات پر مختلف گھوٹالوں میں اپنی جمع پونجی کھو دی تھی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کو نافذ کرنا شروع کر دیا ہے اور اب آپ جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ صرف ایک ’ٹریلر‘ ہے۔ آنے والے سالوں میں آپ کو بہت سی اور حیرت انگیز تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلٹ ٹرین جلد ہی جنوبی ہندوستان میں آٓئے گی اور کیرالہ کو عالمی ورثے میں بدل دے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا