بائیڈن نے چین سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کو کہا

0
0

واشنگٹن، // امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی تازہ بات چیت میں آبنائے تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

مسٹر بائیڈن نے مسٹر جن پنگ کے ساتھ اپنی گفتگو میں چین کے روس کے ساتھ ایسے کئی شعبوں میں تعاون پر تشویش کا اظہار کیا جو امریکہ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اس گفتگو کے بارے میں ایک پوسٹ میں کہا ’’آج، میری چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعاون کے شعبوں اور اختلاف کے شعبوں سمیت کئی امور پر کھل کر بات چیت ہوئی۔‘‘

امریکی صدر نے کہا ’’میں نے آبنائے تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، اور روس کے دفاعی صنعتی بنیادوں، اس کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں، اور امریکی کارکنوں اور خاندانوں کو نقصان پہنچانے والی اقتصادی اور تکنیکی چالوں کے لئے چین کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا