واشنگٹن، // امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطینی بنیاد پرست گروپ حماس کی طرف سے رہا کیے گئے دو امریکیوں اور ان کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔
وائٹ ہاؤس نے ہفتہ کو ایک بیان میں یہ اعلان کیا۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا، "جمعہ کی دو پہر، صدر نے اسرائیل کے خلاف ایک دہشت گردانہ حملے کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کے بعد رہا کئے گئے دو امریکی شہریوں کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر بائیڈن نے کہا کہ دونوں رہا کیے گئے امریکیوں کو خوفناک منظر سے نکلنے کے لیے امریکی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
اس سے قبل جمعہ کو وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ دو امریکی اسرائیلی حکام کے پاس ہیں جبکہ دس دیگر امریکیوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
مسٹر بلنکن نے کہا کہ امریکی حکومت باقی یرغمالیوں کو تلاش کرنے اور ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔