اے ڈی ایم کٹھوعہ نے غلطی کرنے والے ایف پی اوز تاجروں پر 1.59 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// ایک اہم پیش رفت میں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کٹھوعہ، رنجیت سنگھ نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ2006 کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او) کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔وہیںبنی، بسوہلی اور کٹھوعہ بلاکس میں مقدمات سے متعلق کارروائی کے دوران متعدد مینوفیکچررز، ہول سیل ڈیلروں اور خوردہ فروشوں پر مجموعی طور پر 159,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔مذکورہ جرمانے مذکورہ علاقوں کے تاجروں کے ذریعہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعات کی خلاف ورزی کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔ایڈجوڈیکیٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے اے ڈی ایم نے فوڈ انڈسٹری میں قانونی ضابطوں کی پابندی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے غلطی کرنے والے ایف بی اوز کو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ اور اس سے منسلک قواعد کی تعمیل کرنے کے لیے سختی سے متنبہ کیا، خبردار کیا کہ عدم تعمیل کے مستقبل میں سخت نتائج برآمد ہوں گے ۔وہیںانہوںنے متعلقہ نافذ کرنے والی ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ اس ہدایت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریگولیٹری فریم ورک کے سخت نفاذ کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کو صحت بخش اور محفوظ خوراک فراہم کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا