اے سی بی کے 31 افسران کو ڈائریکٹر جنرل ڈسک ایوارڈ

0
0

جے پور، 15 اگست (یو این آئی) راجستھان میں انسداد بدعنوانی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر روی پرکاش مہرڑا نے جمعرات کو یہاں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ اے سی بی ڈائریکٹر جنرل ڈسک (ڈی جی ڈسک) کی اعزازی تقریب میں 31 افسران کو اعزاز سے نوازا۔
اعزاز پانے والے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مہرڑا نے کہا کہ راجستھان حکومت کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے مطابق اے سی بی نے بدعنوانوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہمیں اے سی بی میں بدعنوان سرکاری ملازمین کے خلاف پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ کارروائی کرنی ہوتی ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم عام لوگوں کے دلوں میں اعتماد پیدا کریں اور انہیں بدعنوانی کے بارے میں آگاہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا