اے بی جی آر ایف کے وفد نے ڈی سی اور ایس ایس پی سانبہ سے ملاقات کی

0
0

ضلع سے گائے کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ// اکھل بھارتیہ گوشالہ ریسرچ فاؤنڈیشن جموں و کشمیر کے ایک وفد نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر سانبہ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ سے ایڈوکیٹ پی ایس چنڈیل کی ہدایت پر ملاقات کی۔ وہیںوفد کی قیادت ریاستی صدر ڈاکٹر وکاس بھاردواج اور ریاستی جنرل سکریٹری سنیل مگوترا کر رہے تھے، اس کے ساتھ ڈی ڈی سی گگوال سریش کمار، سابق سرپنچ سدرشن کھجوریا، اے بی جی آر ایف کے ریاستی نائب صدر روی ابرول، ضلع صدر کٹھوعہ رویندر سنگھ، اور ریاستی یوتھ صدر وکرم مہاجن، نوجوانوں کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ تھی۔وفد نے ڈی سی سانبہ اور ایس ایس پی سانبہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور متعلقہ اجازتوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ اے بی جی آر ایف کی دوسری بڑی کامیابی ہے، جو اس سے قبل کٹھوعہ میں اجازتوں کو روکنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
ڈاکٹر وکاس بھردواج نے گائے کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس غیر قانونی تجارت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ "ہم ہندوؤں کے لئے، گاوماتا (گائے ماتا) بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ہماری فاؤنڈیشن گائے کے تحفظ کے لیے لڑنے کے لیے وقف ہے۔ ڈی سی سانبہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایس ایس پی سانبا، ونے شرما کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی گئی، جنہوں نے یقین دلایا کہ کوئی بھی مجرم نہیں بچ جائیگا۔اے بی جی آر ایف نے اجازتوں کو روکنے اور مویشیوں کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے ڈی سی سانبہ اور ایس ایس پی سانبا دونوں کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا