کالج کے پورے کیمپس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ اور گرین جموںوکشمیرمہم کے ایک حصے کے طور پر اے این ایم ٹی اسکول ڈوڈہ نے ہفتہ کو سی ایم او آفس ڈوڈہ میں اسکول کے احاطے میں ایک شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔یہ مہم پرنسپل اے این ایم ٹی ڈوڈہ مہ انوسویا بھان کی نگرانی میں منعقد کی گئی جس میں اے این ایم ٹی ڈوڈہ کے طلباء اور عملہ کے ارکان دونوں نے فعال شرکت کی۔وہیںپرنسپل انوسویا بھان نے تقریب کا آغاز طلباء اور عملہ کو درخت لگانے کی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد لوگوں کو درختوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور درخت لگانے میں ’جن بھاگیداری‘ کو بڑھانا ہے تاکہ ہر کوئی درخت لگانے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر سکے۔ اس کے بعد کالج کے پورے کیمپس میں مختلف اقسام کے پودوں کو تندہی سے لگایا گیا۔
اس موقع پر طلباء اور سٹاف نے بڑے جوش و خروش سے پودے لگائیجہاں اندرا دیوی (سینئر ٹیوٹر)، نوید انجم (ٹیوٹر) اور صائمہ کوثر (ٹیوٹر) شامل تھیں۔انہوں نے لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کے ساتھ سرسبز و شاداب ماحول کے لیے بھی درخواست کی۔اس پروگرام کے قابل ذکر پہلوؤں میں سے ایک طالب علموں میں ماحولیاتی وکالت کے احساس کو پروان چڑھانے پر زور دینا تھا۔