اے آر ٹی او پونچھ کی جانب سے ٹریفک کیمپ کا اہتمام

0
0

کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی کے بس اسٹینڈ پر اے آر ٹی او پونچھ کی جانب سے ٹریفک کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں اے آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم میر ، ایس ایچ او ٹریفک ظہور احمد و عملہ ، ایس ایچ او منڈی سوم راج ، سومو و بس ایجنٹ اور منڈی کے مختلف علاقہ جات میں سومو اور بسیں چلانے والے ڈرائیور وں کے علاوہ کثیر تعداد میں عام لوگ موجود تھے – اس کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین سے با خبر کرنا اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کرنا تھا – کیمپ میں موجود تمام لوگوں سے اے آر ٹی او پونچھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ہمیں گاڑیوں کے حادثات کی خبریں موصول ہوتی ہیں جس کی وجہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا ہے – انھوں نے کہا کہ اگر ٹریفک کے قوانین کی سنجیدگی کے ساتھ پیروی کی جائے تو ایسے حادثات کے رونما ہونے کے بہت کم امکانات رہیں گے – ان کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں اس کیمپ کے اہتمام کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ٹریفک کے قوانین اور اس پر عمل نہ کرنے کے نقصانات سے با خبر کیا جائے – انھوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی – کیمپ کے دوران انھوں نے ڈرائیوروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ وہ وردی پہن کر گاڑی چلائیں اور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ صرف ان کی ایک کوتاہی کی وجہ سے بہت سی جانوں کو خطرہ پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے – انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر جگہ ناکے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے – کیمپ سے اے آر ٹی او پونچھ کے علاوہ ایس ایچ اور ٹریفک ظہور احمد ایس ایچ او منڈی سوم راج ،ایس آئی اشرف خان کے علاوہ متعدد لوگوں نے اظہار خیال کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا