تیس گاڑیوں کے چلان کاٹے گے اور 9500 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا
سید نیاز شاہ
پونچھ //اے آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم نے پونچھ کے مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور 50 گاڑیوں کے کاغزات چیک کئے گئے اس دوران 30 گاڑیوں کے کاغزات نامکمل پائے گئے جنہیں چلان کئے گئے اور 9500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا انہوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز کی ہداہت پر یہ کاروائی کی اور ویسے بھی روٹین میں محکمہ کی جانب سے ناکے لگا کر کاغذات کی پڑتال کی جاتی ہے اور ڈرائیوروں کو ہدایات بھی دی جاتیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ سڑک پر ڈرائیونگ کے دوران ہر طرح سے محتات رہیں اور حادثات سے بچیں۔