اے آئی ایف ایف تکنیکی کمیٹی نے ایل چاوبا دیوی کو ہندوستان کی سینئر خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی سفارش کی

0
0

چاوبا دیوی دو اے ایف سی ویمنز چیمپئن شپ اور بنکاک میں 1998 کے ایشین گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی ٹیکنیکل کمیٹی نے جمعرات 25 جنوری 2023 کو عملی طور پر میٹنگ کی جس میں ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے ناموں کی سفارش کی گئی۔اس میٹنگ کی صدارت سابق ہندوستانی کپتان آئی ایم وجین نے کی اور اس میں اے آئی ایف ایف کے قائم مقام سکریٹری جنرل ایم ستیانارائن، ممبران پنکی بومپال ماگر، ہرجیندر سنگھ، ارون ملہوترا، کلائمکس لارنس، یوجیسن لنگڈوہ اوراے آئی ایف ایف ٹیکنیکل ڈائریکٹر سید صابر پاشا نے شرکت کی۔کافی غور و خوض کے بعد، تکنیکی کمیٹی نے ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کے لیے سابق ہندوستانی بین الاقوامی ایل چاوبا دیوی کے نام کی سفارش کی۔واضح رہے وہ دو اے ایف سی ویمنز چیمپئن شپ اور بنکاک میں 1998 کے ایشین گیمز میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور پہلے وہ سینئر ویمن ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ تھیں۔ پریا پی وی، جنہیں 2023 میں اے آئی ایف ایف ویمنز کوچ آف دی ایئر نامزد کیا گیا تھا، بلیو ٹائیگریس کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر سفارش کی گئی ہے۔ پچھلے سال، وہ ہندوستانی انڈر 17 ٹیم کی ہیڈ کوچ تھیں، جنہوں نے پہلی بار اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے راؤنڈ 2 میں جگہ بنائی تھی۔تاہم کمیٹی نے سفارش کی کہ لورمبم رونیبالا چانو کو ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم کے گول کیپر کوچ کے طور پر اپنے کردار کو جاری رکھنا چاہئے۔بلیو ٹائیگریس کے 2024 کے ترک خواتین کپ میں شرکت کی توقع ہے، جو 19 سے 28 فروری تک ترکی میں فیفا خواتین کے بین الاقوامی میچ ونڈو کے دوران شیڈول ہے۔ 2019 اور2021 کے بعد ترک خواتین کپ میں ہندوستان کی یہ تیسری شرکت ہو سکتی ہے۔ اس ضمن میں قائم مقام سکریٹری جنرل ایم ستیانارنن نے کہاکہ ہم اس سال اپنی خواتین کی ٹیم کو مزید بین الاقوامی نمائش دینا چاہتے ہیں، اور ہم نے ترکی کے دعوتی ٹورنامنٹ میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جویہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیںامید ہے کہ ہماری لڑکیاں یورپی ماحول میں کھیلنے کا بہت ضروری تجربہ حاصل کریں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا