سےد نےاز شاہ
پونچھ // اضافی ضلع ترقےاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت انقلابی نے شےش محل پونچھ امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کےا تفصےلات کے مطابق کل 455 مرد / خواتین امیدوارےہاں امتحان دے رہے تھے اُنکے ہمراہ چےف مےڈےکل افےسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی و ضلع افےسران بھی تھے انقلابی نے بتاےا کہ ڈی سی پونچھ محمد اعجاز اسد کی ہداےت پر صاف شفا ف امتحان منعقد کروانے کے لئے ےہ قدم اٹھاےا گےا ہے ۔ےاد رہے موصوف نے کل پانچ امتحانی مراکز کا دورہ کےا اور کہا کہ منصفانہ آزادانہ امتحان ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے تاکہ بہتر امتحانی نظام قائم کرنے مےں ہمےں تعاو ن مل سکے انہوںنے کہا کہ نقل کی وباءختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کے پےش نظر ہمےں کوشش کرنی چاہئے واضح رہے آج ےہاں پونچھ اضافی ضلع ترقےاتی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسےن انقلابی نے سائےنس مضامےن کے امتحانات دےنے والے طلبہ و طالبات کے مراکز کا اچانک دورہ کرکے صاف شفاف امتحانی مراکز قائم کرنے کو ضرورت بتاےا جبکہ ضلع ترقےاتی کمشنر پونچھ کے اس قدم کی اعلی سطح پر سراہنا کی گئی ۔