یواین آئی
حیدرآباد ایر ٹیل کے فورجی اشتہار سے مشہورہونے والی لڑکی ساشاچھیتری جلد ہی تلگو فلم میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آئیں گی ۔اس فلم کی ہدایت کاری سائی کرن آدوی کریں گے ۔ساشا کا تعلق دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی سے نہیں ہے ۔انہوں نے اپنی تلگو فلم کے بارے میں ایک تلگوچینل کو انگریزی میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس نئی فلم کی کہانی پسند آئی جس نے زبان کی بندشوں کو توڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہیش گنگی ملا کی وجہ سے ہی اشتہارات سے فلموں کی طرف منتقل ہونے میں مدد ملی ہے ۔اشتہارات او رفلمیں کرنے میں فرق توانائی اور وقت کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹالی ووڈ میں ان کے پسندیدہ ہیرو وجئے دیورکنڈہ اور مہیش بابو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو اداکاری پسند ہے ۔ایر ٹیل نے ان کی کئی معنوں میں مدد کی ہے کیونکہ ان کے چہرے کے ساتھ ایک طویل عرصہ تک ملک بھر میں ایرٹیل نے اشتہاری مہم کی ۔اس سے ان کو کافی مدد ملی۔انہوں نے کہاکہ اس فلم کا انتخاب انہوں نے اس کی کہانی کی بنیاد پر ہی کیاہے ۔اس پروجیکٹ کاانتخاب انہوں نے تلگو یا غیر تلگو کی بنیاد پرنہیں کیا ہے بلکہ کہانی کے پسند آنے پر ہی اس فلم کا انتخاب کیا۔اس فلم میں ان کا کردار کافی دلچسپ ہے ۔اشتہارات سے فلم کی طرف منتقل ہونا ان کے لئے سیکھنے کا ایک بڑا سفررہا ہے ۔وہ بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ میں کوئی فرق نہیں کرتی ہیں۔اگرکہانی اچھی ہو تو بہتر ہوتا ہے چاہے وہ انگریزی ، ہندی یا پھر تلگو یا ملیالی فلم ہو۔