یواین آئی
سری نگر؍؍انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پی ایم ایل اے 2002 کی دفعات کے تحت سری نگر کی ایک خصوصی عدالت میں 9 ملزموں کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کی ہے۔ای ڈی نے جمعہ کے روز ‘ایکس؛ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ای ڈی نے پی ایم ایل اے 2002 کے دفعات کے تحت سری نگر کی ایک خصوصی عدالت میں 4 اپریل 2024 کو نو ملزموں کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کی ہے’۔
جن کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے پوسٹ میں ان کی شناخت محمد اکبر بٹ، فاطمہ شاہ، الطاف احمد بٹ، قاضی یاسر، محمد عبداللہ شاہ، سبزار احمد شیخ، منظور احمد شاہ، محمد اقبال میر اور سید خالد گیلانی عرف خالد اندرابی کے طور پر کی گئی ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت نے استغاثہ کی اس شکایت کا 19 اپریل 2024 کو نوٹس لیا۔