ای ڈی نے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کو گرفتار کیا

0
0

انسداد بد عنوانی عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے چیئرمین چودھری لال سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چودھری لال سنگھ کو منگل کے روز جموں کی انسداد بد عنوانی عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا۔موصوف وزیر اپنی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے ذریعہ چلائے جانے والے ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پہ ایم ایل اے) کے تحت درج کیس کے سلسلے میں ای ڈی کے زیر تفتیش تھے۔انہیں پوچھ تاچھ کے لئے اتوار اور پیر کو ای ڈی دفتر پر طلب کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے لال سنگھ کو منگل کی شام جموں کی سینک کالونی کے چواہدی علاقے سے حراست میں لے لیا۔بتادیں کہ دوبار رکن پارلیمان اور تین بار رکن اسمبلی رہنے والے چودھری لال سنگھ نے سال 2014 میں کانگریس سے ناطہ توڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ بی جے پی – پی ڈی پی حکومت کے دوران وزیر بھی رہے انہوں نے بی جے پی سے بھی ناطہ توڑ کر ڈوگرا سوابھیان سنگٹھن پارٹی کے نام سے مئی پارٹی کی داغ بیل ڈالی۔دریں اثنا موصوف چیئر مین کی گرفتاری کے فوراً بعد ان کے حامیوں نے احتجاج درج کیا۔ان کی اہلیہ کانتا اندوترا کا الزام ہے کہ چودھری لال کو سنگھ کو بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا