لوگوں کو امدادی سرگرمیوں کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
کرگل// ایگزیکٹو کونسلر سماجی بہبود و دیگران ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، آغا سید مجتبیٰ موسوی نے آج یہاں سرچے کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔وہیں اس دوارن ان کے ساتھ تحصیلدار، نائب تحصیلدار، بلاک کے اہلکار بھی موجود تھے اور متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے نقصان کا جائزہ لیا۔جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خود ایگزیکٹو کونسلر کل دیر شام تک ریسکیو آپریشن میں مصروف رہے۔ ای سی نے صورتحال کو سمجھنے کے لیے مقامی اداروں، متاثرہ رہائشیوں سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ نقصان کا سروے کریں اور متاثرہ مکینوں کے لیے ریلیف شروع کریں۔ ای سی نے بلاک کے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ متاثرہ آبپاشی نہر کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کریں۔انہوں نے گاؤں والوں کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو چیئرمین سی ای سی ، کرگل اور ڈی سی کرگل کے ساتھ اٹھائیں گے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔