’ایک مرتبہ عبرتناک سزاآزمائی جائے‘

0
0
  • قرآن میں مرداورعورت برابر ہیں:اسداللہ وانی
    پروفیسر اسداللہ وانی نے اپنے خیالات رکھتے ہوئے کہاکہ رسانہ میں جوہوااس قسم کے جرائم سے ایسامحسوس ہوتاہے کہ انسانیت سے بھلے جانورہیںکیونکہ اگرایک بندر مرجائے تو سارے بندر راستہ بندکردیتے ہیں ، انسانیت اس قدر حیوانیت کی شکل اختیارکرچکی ہے جس کامقابلہ کرناانسانیت کیلئے ایک چیلنج ہے۔اُنہوں نے کہاکہ عورت ہی پہلی درس گاہ ہے، جس سے تمام انسانیت پیداہوتی ہے۔رسانہ معاملہ میں بچی نہ ہندوتھی ،نہ مسلمان تھی،اورنہ ہی وہ کسی اورمذہب سے تعلق رکھتی تھی، قرآن میں مرداورعورت برابر ہیں، انہیں بنانے کیلئے مالک کائنا ت نے کچھ اصول بھی بنائے ہیں اورانسانیت کوزندہ رکھنے کیلئے ہی ان اصولوں پرعمل کیاجاناچاہئے۔پروفیسر اسداللہ وانی نے آزمائشی طورپرعصمت دری کے مجرموں کوسنگسازکرنے کی سزایعنی انہیں چوراہے میں لیجاکرپتھروں سے مارمارکرموت کے گھاٹ اُتارنے کافارمولہ اپنانے کی ضرورت پرزوردیا۔اُنہوں نے کہاکہ جب ایک ریپسٹ کوایسی عبرت ناک سزادوگے اس کانتیجہ دیکھنے لائق ہوگا، ایسے جرائم رکیں گے، ایسے درندوں کی انسانیت زندہ رہے گی اورحیوانیت جاگنے سے پہلے سوبارسوچے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا