ایک بھی شخص فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کے فائدہ سے محروم نہ رہے:پریرنا پوری

0
0

رام بن کا دورہ کیا ، عوامی دربار کی صدارت کی ،ترقیاتی کاموں اور استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کی حالت کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

رام بن؍؍کمشنر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری نے آج رام بن کا دورہ کیا تا کہ عوام کے مسائل اور مطالبات سُننے کے علاوہ ضلع میں ترقیاتی کاموں اور استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کی حالت کا جائیزہ لیا۔ عوامی دربار کا انعقاد ضلعی انتظامیہ رام بن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔ چیئر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان ، ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ مختلف عوامی نمائندوں کے علاوہ عام لوگوں نے عوامی دربار میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے عوامی دربار کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام انٹر فیس پروگرام شروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایک بھی شخص فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کے فائدہ سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضلع کے ترقیاتی پروفائل کو سرفہرست مقام پر لے جانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنی فعال شمولیت کو یقینی بنائیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ عوامی دربار ایک باقاعدہ خصوصیت اور نتیجہ پر مبنی ہو گا ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن سے یہ بھی کہا کہ اگلا عوامی دربار منعقد کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ مختلف عوامی
نمائندوں اور عام لوگوں کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل پر محکموں کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائیزہ لے تا کہ تمام حقیقی مسائل کے ازالے کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پریرنا پوری نے کہا کہ تمام مسائل کی جانچ کی جائے گی اور اس کے ازالے کیلئے ضلعی سطح ، سیکرٹریٹ کی سطح اور مرکزی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر ایک مقررہ وقت میں ان کو اٹھایا جائے گا ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے دیگر معززین کے ساتھ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کیا ۔ پروگرام میں دیگر کے علاوہ اے ڈی سی ، اے سی آر ، چیف پلاننگ آفیسر ، اے سی ڈی ، سی ای او ، سی ایچ او ، سی ایم او اور دیگر سینئر افسران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا