لازوال ڈیسک
جموں//جموںو کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آر کے سچدیوا نے کثیر جہتی ایجنڈے کے ساتھ کشمیر کے علاقے کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد علاقے میں این سی سی کی سرگرمیوں اور مصروفیت کو بڑھانا ہے۔وہیں اس دورے کے بنیادی مقاصد میں جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا، گروپ ہیڈ کوارٹر سری نگر کے تحت دو نئے یونٹس کے قیام کی تیاریوں کی نگرانی کرنا، کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کرنا اور ریاستی حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرنا شامل تھا۔
وہیںاس دورے کا آغاز پہلگام کے دورے سے ہوا، جہاں میجر جنرل سچدیوا کو جے آئی ایم کے پرنسپل کرنل ہیم چندر سنگھ نے جے آئی ایم پہلگام میں سرگرمیوں اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔وہیں اے ڈی جی کو جے آئی ایم پہلگام میں ایڈونچر کورس کے این سی سی کیڈٹس کے ذریعہ منعقد کی گئی تربیت کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی ملا، جہاں انہوں نے کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی اور حوصلہ افزائی کی۔