ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے گوا میں 17 ویں فلم بازار کے جموںوکشمیر پویلین کا دورہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک

گوا؍؍ایڈیشنل سیکرٹری مرکزی وزارتِ اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) نیرجا شیکھر نے آج یہاں جاری 17ویں فلم بازار کے چوتھے دن جموں و کشمیر پویلین کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے دورے کے دوران جموں و کشمیر پویلین میں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے افسران کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔ جموں و کشمیر فلم پالیسی کے نوڈل افسر نے اُنہیں ڈی آئی پی آر کی جانب سے جموں و کشمیر میں فلم ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور بحال کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہیں سنگل وِنڈو اجازت دینے کے عمل، سبسڈی کے اجزأ اور بڑے پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جو جموں و کشمیر کے مختلف دلکش مقامات پر ملک کے کچھ ممتاز پروڈکشن ہاؤسز کے ذریعہ مختصر تھے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری نے اس طرح کے بڑے پلیٹ فارموں میں شرکت کرنے پر محکمہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کی تقریبات میں شرکت کی ترغیب دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا