ایچ اور یو ڈی ڈی جموں وکشمیر نے آبی ذخائر کی تجدید پر ٹریننگ اور انٹرایکٹو سیشن کی میزبانی کی

0
0

ماہرین نے بصیرت اور بہترین طرز عمل کا اشتراک کیا،خطے میں آبی ذخائر کی بحالی کے اہم کام پر توجہ مرکوز کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ ٹریننگ کم انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد مندیپ کور، آئی اے ایس کمشنر سکریٹری، ایچ اینڈ یو ڈی ڈی، جے اینڈ کے کی رہنمائی میں ہواجس کا انعقاد ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے آبی ذخائر کی بحالی کے ماہر آنند مالیگیواڈ نے کیا۔واضح رہے ہمارے شہروں کو طویل مدت میں زیادہ رہنے کے قابل، پائیدار اور پانی کو محفوظ بنانے کے لیے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت حکومت ہند نے آبی ذخائر کی تجدید اور سبز جگہوں کی تخلیق کو پروجیکٹ کے ایک بڑے جزو کے طور پر شامل کیا ہے۔
وہیںتربیتی پروگرام، جس میں جے ایم سی اور جموں کے دیگر شہری بلدیاتی اداروں بشمول کٹھوعہ، راجوری، سانبہ، اور ادھم پور کے انجینئرنگ عملے نے شرکت کی، پورے خطے میں آبی ذخائر کو از سر نو جوان کرنے کے اہم کام پر توجہ مرکوز کی۔اس موقع پر مالیگیواڈ نے اپنی مہارت اور تجربے سے کام لیتے ہوئے جھیلوں کی بحالی کے مکمل عمل کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس میں ان جھیلوں کی شناخت سے لے کر جن کی بحالی کی ضرورت ہوتی ہے، بحالی کی حکمت عملیوں پر عمل درآمد تک شامل ہیں۔
وہیںسیشن کے دوران مالیگیواڈ نے مختلف ریاستوں کے قیمتی تجربات کا اشتراک کیا، جس میں بنگلورو میں جھیلوں کی بحالی جیسے کامیاب کیس اسٹڈیز کو اجاگر کیا۔ حاضرین کو ان تجربات سے خود سیکھنے اور اپنے متعلقہ علاقوں میں بہترین طریقوں کو لاگو کرنے کا موقع ملا، اس کے بعد دریائے توی کا دورہکیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا