این ڈی ایس نے بھرت سنگھ منہاس کے بے وقت اور افسوسناک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا

0
0

فن، ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے میں ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور غیر معمولی خدمات کی ستائش کی
لازوال ڈیسک
جموں نمی ڈوگری سنستھا (این ڈی ایس) نے اپنی ایگزیکٹو باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور جے کے اے سی ایل کے سکریٹری بھرت سنگھ منہاس جے کے اے ایس کے بے وقت اور افسوسناک انتقال پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔اس موقع پراین ڈی ایس نے جموں و کشمیر میں فن، ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے میں ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور غیر معمولی خدمات کی ستائش کی۔وہیں اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ ان کی قیادت میں اکیڈمی ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں سے پروان چڑھ رہی ہے اور انہوں نے ذاتی طور پر ہر ادیب اور فنکار کو اس متحرک ادبی اور ثقافتی ماحول میں شامل کرنے کی کوششیں کیں۔
اس دوران این ڈی ایس ارکان نے ان کی روح کے سکون کے لیے اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمتکے لیے دعا کی۔یاد رہے میٹنگ میں نمی ڈوگری سنستھا کی سرپرست پروفیسر انوپما شرما ،ایڈووکیٹ ہریش کیلا، صدر این ڈی ایس، یش پال یش، جنرل سکریٹری؛ کیپٹن للت شرماو دیگران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا