این وائی کے ڈوڈہ نے جی ڈی سی رام بن میں ضلعی سطح کی نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ کا اہتمام کیا

0
0

ضلع کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 800 نوجوانوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍نہرو یووا کیندر ڈوڈہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج رام بن کے این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے نشا مکت بھارت کے موضوع پر نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر انچارج پرنسپل پروفیسر ستیش کمار نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا، این ایس ایس پی او ڈاکٹر سنجے کمار، پروفیسر رام پرکاش (ایچ او ڈی میتھمیٹکس)، پروفیسر چانکیہ شرما (ایچ او ڈی میوزک)، ڈاکٹر رابندر کمار (ایچ او ڈی ہندی ) کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیاجہاںضلع کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 800 نوجوانوں نے شرکت کی۔
تاہم تقریب کا آغاز روایتی چراغاں کی تقریب سے ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشلگپتا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے سامعین کو اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے مقاصد سے آگاہ کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مائی بھارت پورٹل میں رجسٹر ہوں۔اس موقع پر تمام شرکاء کو مائی بھارت بیجز دیئے گئے اور انہوں نے مائی بھارت پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا۔ وہیںپروفیسر رمیش چندر نے حاضرین کو مائی بھارت پورٹل اور ڈیجیٹلائزیشن کے موجودہ دور میں اس کی مطابقت کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر وشال بلوریہ (ایچ او ڈی ہسٹری) نے نیو انڈیا – نیو انیشیٹوز پر ایک بیداری لیکچر دیا جس میں حالیہ برسوں کے دوران قوم کی طرف سے کی گئی مختلف ترقیوں پر توجہ دی گئی۔وہیں پولیٹیکل سائنس کے ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے سپورٹس – انڈیاز سافٹ کارنر پر ایک آگاہی لیکچر دیا۔ اس دوران جی ڈی سی رام بن کے رضاکاروں نے نشا مکت بھارت پر منعقدہ فرضی پارلیمنٹ میں حصہ لیا جس سے پارلیمانی طریقہ کار اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے اہم پیغام کا پرچار کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا