این سی کانگریس اتحاد نے اننت ناگ میں کلین سویپ کیا

0
0

پی ڈی پی ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی،التجاء مفتی کو بھی شکست کا سامنا

شاہ ہلال
اننت ناگ // جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی میں، نیشنل کانفرنس اور انڈین نیشنل کانگریس اتحاد کے امیدواروں نے تمام سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی ۔نمائندے کو ملی تفصیلات کے مطابق، نیشنل کانفرنس نے پانچ اور کانگریس نے دو نشستیں حاصل کیں۔ این سی سیٹوں میں بجبہاڑہ-سری گفوارہ، پہلگام، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ ایسٹ اور کوکرناگ (ایس ٹی) شامل ہیں، جبکہ اننت ناگ مین اور ڈورو میں کانگریس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ بجبہاڑہ میں، این سی کے ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے 33,299 ووٹ حاصل کیے، اپنی قریبی حریف التجا مفتی کو شکست دی۔ پی ڈی پی کے ابھرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بجبہاڑہ کو کسی دوسری پارٹی کے امیدوار نے جیتا ہے۔ اننت ناگ ویسٹ میں، این سی کے عبدالمجید بھٹ لارمی نے 25,135 ووٹ حاصل کیے، پی ڈی پی کے عبدالغفار صوفی کو شکست دی، جنہوں نے 14,700 ووٹ حاصل کیے۔

https://eci.gov.in/
وہیںڈورو میں، کانگریس کے غلام احمد میر نے 44,270 ووٹوں کے ساتھ اہم کامیابی حاصل کی، پی ڈی پی کے محمد اشرف ملک کو شکست دی، جنہوں نے 15,542 ووٹ حاصل کیے، جس کے نتیجے میں 29,728 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اننت ناگ ایسٹ (شانگس) میں، این سی کے ریاض احمد خان نے پی ڈی پی کے عبدالرحمن ویری کے خلاف 30,345 ووٹ حاصل کیے، جنھیں 15,813 ووٹ ملے، وہ 14,532 ووٹوں سے جیت گئے۔
پہلگام میں، این سی کے الطاف احمد وانی کالو نے 26،210 ووٹ حاصل کیے، اپنی پارٹی کے رفیع احمد میر کو13،756 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔ کوکرناگ (ایس ٹی) میں، این سی کے ظفر علی کھٹانہ نے 17,949 ووٹ حاصل کیے، اپنے قریبی حریف ہارون رشید کھٹانہ کو شکست دی، جنہوں نے 11,787 ووٹ حاصل کیے۔وہیں اننت ناگ مین میں،آئی این سی کے پیرزادہ محمد سید نے 6,679 ووٹ حاصل کیے، انہوں نے PDP کے محبوب بیگ کو شکست دی، جنہوں نے 4,993 ووٹ حاصل کیے۔
واضع رہے 2014 کے انتخابات میں، پی ڈی پی نے ضلع اننت ناگ کی چار سیٹیں جیتیں تھے جن میں بجبہاڑہ ، ڈورو، کوکرناگ، اور اننت ناگ مین شامل ہیں، جبکہ این سی نے پہلگام اور اننت ناگ ویسٹ پر قبضہ کیا، اور کانگریس نے شانگس جیتاتھا لیکن اب کی بار این سی کانگریس اتحاد نے اننت ناگ میں کلین سویپ کیا ہے۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا