این سی کارکنوں نے شہر بھر میں شجرکاری مہم شروع کی

0
0

جموں شہر کے تمام شہریوں سے اپیل: کہا آگے آئیں اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
لازوال ڈیسک
جموں//جے اینڈ کے نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے کارکنوں نے آج یہاں جموں شہر کے مختلف مقامات پر ماحولیاتی وسائل کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔وہیںتقریب کا افتتاح صوبائی جوائنٹ سکریٹری جے کے این سی انکش ابرول نے کیا جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وہیںاس پروگرام کا انعقاد زونل سکریٹری اور کوآرڈینیٹر جموں ڈسٹرکٹ اربن ڈاکٹر وکاس شرما نے کیا تھا جس کا مقصد علاقے میں سبزہ زار کو بڑھانا اور پائیداری کو فروغ دینا تھا۔
وہیںانکش ابرول نے جموں شہر کے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پودے لوگوں کی لائف لائن ہیں کیونکہ یہ آلودگی کو بے اثر کرنے کے لیے ضروری مزاحمت فراہم کرتے ہیں ۔وہیں اس کے علاوہ، درخت لگانے سے آکسیجن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور تازہ ہوا فراہم ہوتی ہے جو گلوبل وارمنگ، بارش کی کمی اور ہوا کے خراب معیار کے اثرات کو کم کرتی ہے۔فطرت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے ابرول نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے ہریالی کو بہتر بنانے کے لیے کم از کم پانچ درخت لگائیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکاس شرما نے دعویٰ کیا کہ درخت پرندوں اور شہد کی مکھیوں وغیرہ کے لیے قدرتی مسکن بھی ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم درخت لگانے کی مہم کو تیز کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پرمہم کے دوران شہر کے مختلف پارکوں اور خالی جگہوں پر بڑی تعداد میں مختلف کیٹیگریز بشمول آرائشی، ہربل وغیرہ کے پودے لگائے گئے۔شجرکاری مہم میں وکرم گپتا، اشونی دوبے، روشن شرما، ابیشیک اپل، ونیت گپتا اور دیگر نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا