این سی پی یوتھ ونگ نے راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر فوزیہ خان سے نئی دہلی میں ملاقات کی

0
0

محترمہ خان نے انجینئررشی کلیم سے جے کے یو ٹی کے بنیادی مسائل، مصائب اور ترقی کے بارے میں دریافت کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنلسٹ یوتھ کانگریس این سی پی کے سینئر قومی رہنما انجینئر رشی کلیم نے ڈاکٹر نیہا سمسال سینئر صحافی اور جنرل سکریٹری این سی پی کے ساتھ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ڈاکٹر فوزیہ خان کے ساتھ نئی دہلی میں ایک وسیع، خوشگوار اور تفصیلی ملاقات کی۔ ڈاکٹر فوزیہ خان نے انجینئررشی کلیم سے جے کے یو ٹی کے بنیادی مسائل، مصائب اور ترقی کے بارے میں دریافت کیا۔انجینئرریشی نے تفصیلات بتاتے ہوئے سلگتے مسائل، بے روزگاری، صنعتی ترقی، خراب معیشت دیگر مسائل پر روشنی ڈالی جن کا جموںوکشمیریوٹی کے لوگوں کو سامنا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ خان نے ان کی بات تحمل سے سنی اور گہری تشویش کا اظہار کیا اور این سی پی پارٹی کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ مسائل اٹھائیں گے۔ڈاکٹر فوزیہ خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر این سی پی پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام کے بعد عسکریت پسندی اور دیگر مسائل سے متعلق زمینی حقیقت جاننے کے لیے جے کے یو ٹی بالخصوص کشمیر کا دورہ کریں گی۔اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ جے کٹ کے لوگوں کی خدمت کریں۔ڈاکٹر فوزیہ خان آنے والے مہینے میں جے کے یو ٹی کا دورہ کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر نیہا سمسل نے جے کے یو ٹی کے بنیادی مسائل پر تشویش ظاہر کرنے پر ڈاکٹر فوزیہ خان کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا